اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری مالیت 80ارب2کروڑ6لاکھ روپے بڑھ گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PSX surges as KSE-100 index gains more than 503 points

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹا ک مارکیٹ میں جمعرات کو بھی تیزی کا تسلسل برقرا ر رہا اورکے ایس ای100 انڈیکس 40ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے مزید 503پوائنٹس کے اضافے سے 40353.62 پوائنٹس کئی سطح پر پہنچ گیا۔

58.39فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 80ارب2کروڑ6لاکھ روپے بڑھ گئی اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی منگل کی نسبت10.39فی صد زائد رہی۔

گزشتہ روزسرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں دلچسپی کے باعث ٹریڈٖنگ کے آغاز سے ہی تیزی کا رجحان رہا جس کے باعث دوران ٹریڈنگ کے ایس  ای  100 انڈیکس40ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئے 40414پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا بعد ازاں 40400کی نفسیاتی حد بحال نہ رہ سکی ۔

تیزی کا رجحان آخر تک برقرار رہا اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 503.66 پوائنٹس کے اضافے سے 40353.62 پوائنٹس پر بند ہواجب کہ کے ایس ای 30 انڈیکس 274 پوائنٹس کے اضافے سے 17127.38پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس305.77  پوائنٹس کے اضافے سے 28633.26پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا ۔

گزشتہ روز مجموعی طور پر411کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے240کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 155میں کمی اور16 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ تیزی کے سبب مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 74کھرب 69ارب51 کروڑ91 لاکھ روپے سے بڑھ کر  75 کھرب 49 ارب 53 کروڑ97 لاکھ روپے ہو گیا ۔

قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے نیسلے پاکستان82.50روپے کے اضافے سے 6600روپے اور بہانیرو ٹیکس57.93روپے کے اضافے سے 830.43روپے ہوگئی جب کہ آئی لینڈ ٹیکسٹائیل 73.33روپے اورہینو موٹرز12.03روپے کی کمی سے باالترتیب 916روپے اور470.33روپے سرفہرست رہے۔

Related Posts