شہباز شریف حکومت عمران خان کا سامنا کرنے میں ناکام ہوگئی۔پروفیسر اشوک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہباز شریف حکومت عمران خان کا سامنا کرنے میں ناکام ہوگئی۔پروفیسر اشوک
شہباز شریف حکومت عمران خان کا سامنا کرنے میں ناکام ہوگئی۔پروفیسر اشوک

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسٹاک ہوم: سویڈن میں امن اور جنگ کی تحقیق پر تعلیم دینے والے بھارتی پروفیسر اشوک سوائن کا کہنا ہے کہ نئی حکومت سیاسی اعتبار سے عمران خان کا سامنا کرنے میں ناکام رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر1991 میں نئی دہلی کے اسکول آف انٹرنیشنل اسٹڈیز، جواہر لال نہرو یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کرنے والے پروفیسراشوک سوائن نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاک فوج کو اسلام آباد کے ریڈ زون کی حفاظت کیلئے طلب کیا گیا۔ 

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان نے حکومت کو انتخابات کیلئے 6 روز کی ڈیڈ لائن دے دی

ٹوئٹر پیغام میں بھارتی پروفیسر نے کہا کہ پاک فوج کو پارلیمنٹ، ایوانِ صدر، ٹی وی اسٹیشن اور ڈپلومیٹک انکلیو کی حفاظت کیلئے بھی طلب کیا گیا۔ حکومت عمران خان کا سیاسی مقابلہ کرنے میں ناکام ہے جس سے فوج کے اقتدار پر قبضے کا خدشہ ہے۔ 

قبل ازیں تحریکِ انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی حکومت کو انتخابات کیلئے 6 روز کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ اگر الیکشن کا اعلان نہ ہوا تو پھر آؤں گا۔

 گزشتہ روز  حکومت اور تحریکِ انصاف کے مابین جلسے پر اتفاق اور آزادی مارچ پر مفاہمت سے پی ٹی آئی اور حکومت دونوں کی جانب سے انکار کردیا گیا تھا۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت کو میرے خلاف غیر ملکی سازش پر دھمکی آمیز خط سامنے آنے کے بعد ہٹایا گیا۔ شہباز شریف حکومت کو 6روز کا الٹی میٹم دے دیا۔

Related Posts