پاکستان کا5روزہ دورہ مکمل کرکے برطانوی شاہی جوڑاوطن واپس روانہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

royal couple leave
پاکستان کا5روزہ دورہ مکمل کرکے برطانوی شاہی جوڑاوطن واپس روانہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان کا5روزہ دورہ مکمل کرکے برطانوی شاہی جوڑاوطن واپس روانہ ہوگیا،گزشتہ 10 سال میں کسی بھی برطانوی شاہی جوڑے کا یہ پہلا دورہ پاکستان تھا۔

برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن چار روزہ دورے پر پاکستان آئے تھے۔ اس دوران انہوں نے اسلام آباد، لاہور اور شمالی علاقہ جات کے خوبصورت مقامات کی سیر کی،شاہی جوڑے نے دورہ پاکستان کے دوران مختلف تقریبات میں شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

برطانوی شہزادہ ولیم اپنی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کے ساتھ آج صبح لاہور میں ایس او ایس ویلیج پہنچے جہاں انہوں نے کچھ وقت یتیم بچوں کے ساتھ گزارا بعد ازاں شاہی جوڑا لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوگیاتھا،گزشتہ روز موسم کی خرابی کے باعث شاہی جوڑے کا طیارہ اسلام آباد لینڈ نہ کرسکاتھا اور واپس لاہور آگیا تھا۔

شاہی جوڑے نے صدر مملکت عارف علوی، وزیر اعظم عمران خان سمیت دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کیں،برطانوی شاہی جوڑا اپنے دورے کے دوران پاکستان کے ثقافتی رنگوں میں نظر آیا جسے دیکھ کر لوگوں نے انہیں خوب سراہا۔

برطانوی شاہی جوڑا اسلام آباد سے اپنے خصوصی طیارے میں وطن واپسی کے لیے روانہ ہو گیا ہے جہاں ان کو پاکستانی اعلیٰ حکام اور برطانوی ہائی کمیشن کے اہلکاروں نے رخصت کیا،،روانگی سے قبل انہیں تحائف بھی دئیے گئے ۔شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ نے ہاتھ ہلا کرخداحافظ کہا ۔

شاہی مہمانوں دورہ پاکستان کےدوران فلاحی پروگرام کی تقریب کے ساتھ پاکستان مونامنٹ پر برطانوی ہائی کمشنر کے زیر اہتمام تقریب میں شرکت کی ۔برطانوی شاہی مہمان چترال بھی گئے جہاں کی خوبصورتی اور مہمان نوازی سے خوب متاثر ہوئے۔

دورہ لاہور کے دوران شاہی جوڑےنے ایس او ایس ولیج،شوکت خانم کینسر ہسپتال ، شاہی قلعہ اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ کیا تھا۔ قبل ازیں وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چودھری سرور سے بھی ملاقات کی۔

Related Posts