غزہ کے لئے بلاتعطل انسانی امداد کیلئے محاصرہ ختم کرنا ناگزیر ہے ،نگران وزیراعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے غیرمشروط جنگ بندی اورغزہ کا محاصرہ ختم کرنے کے ساتھ اسرائیل کی دہشتگردی کی مہم کو فوری طورپر بند کرنے کی فوری اہمیت پرزوردیاہے۔

وہ ریاض میں مشترکہ عرب اسلامی غیرمعمولی سربراہ اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کررہے تھے جس میں اسرائیل کی بیہمانہ جارحیت اورمقبوضہ فلسطین میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی اورسیکرٹری خارجہ محمدسائرس سجادبھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔وزیراعظم نے کہاکہ غزہ کے لوگوں کے لئے مسلسل اور بلاتعطل انسانی امداد کیلئے محاصرہ ختم کرناناگزیرہے ۔

انہوں نے عالمی برادری پرزوردیاکہ وہ اسرائیل کو اس کے جرائم پر احتساب کے کٹہرے میں لائے ۔انہوں نے کہاکہ اسرائیل کی جانب سے طاقت کے بے دریغ اور اندھادھنداستعمال جنگی جرائم اورانسانیت کے خلاف جرائم ہیں۔

وزیراعظم نے اسرائیل کی جانب سے لگاتار اوربیہمانہ جارحیت اور غزہ کے غیرانسانی محاصرے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اسرائیلی قابض فورسزعالمی انسانی اورانسانی حقوق کے قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کررہی ہیں۔

عرب اور اسلامی سربراہان کا غزہ کا محاصرہ ختم، اسرائیل کو ہتھیار فراہمی روکنے کا مطالبہ

انوارالحق کاکڑ نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لئے پاکستان کی یکجہتی اورحمایت کے عزم کااعادہ کیا۔

Related Posts