عرب اور اسلامی سربراہان کا غزہ کا محاصرہ ختم، اسرائیل کو ہتھیار فراہمی روکنے کا مطالبہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

غزہ کی صورت حال پر منعقدہ عرب لیگ اور او آئی سی کے مشترکہ سربراہی اجلاس میں غزہ کا محاصرہ فوری ختم کرنے اور عالمی طاقتوں سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سعودی دار الحکومت الریاض میں ہونے والے عرب اور اسلامی ہنگامی سربراہی اجلاس کے شرکاء نے غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

کیا امام کعبہ نے مسلمانوں کو غزہ جنگ سے لا تعلق رہنے کا کہا ہے؟

اجلاس میں شریک رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ غزہ میں امداد کو داخلے کی اجازت دی جائے اور اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمدات بند کی جائیں۔

بیان میں اسرائیل کی جنگ کو ”اپنے دفاع“ کے طور پر بیان کیا جانا بھی مسترد کیا گیا اور غزہ میں اسرائیلی جارحیت، جنگی جرائم، قابض حکومت کی طرف سے وحشیانہ اور غیر انسانی قتل عام کی مذمت کی گئی۔

Related Posts