اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی احتساب (ترمیمی) بل2023 پارلیمنٹ کو دوبارہ غور کرنے کیلئے واپس بھجوا دیا۔صدر مملکت نے بل آئین کے آرٹیکل 75 ایک بی کے تحت پارلیمان کو واپس بھجوایا۔
ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ قومی احتساب آرڈیننس 1999 میں پہلے کی گئی ترامیم سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہیں، بل اور وزیرِ اعظم کی ایڈوائس میں اس پہلو کا حوالہ نہیں دیا گیا۔
زیر التواء معاملے کے اثرات پر غور کئے بغیر قومی احتساب آرڈیننس 1999 میں مزید ترامیم پر دوبارہ غور کیا جانا چاہیے۔
مزید پڑھیں:حکومت چاہتی ہے بجٹ کے بعد اسمبلیاں تحلیل کی جائیں۔ رانا ثناء اللہ
قبل ازیں وزیرِ اعظم نے آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت بل توثیق کیلئے صدر مملکت کو بھجوایا تھا۔