فیروز خان نئے ڈرامے کے ساتھ ٹی وی اسکرین پر واپسی کیلئے تیار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان اپنے نئے ڈرامے کے ساتھ ٹی وی اسکرین پر واپسی کیلئے تیار ہیں، جس کیلئے تیاریاں جاری و ساری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی برس سے اپنے ہٹ ڈراموں کی بدولت ناظرین کے دلوں پر راج کرنے والے فیروز خان نے اپنی اداکاری سے اپنے فن کا لوہا منوایا۔ تاہم اداکار اپنی ذاتی زندگی کے باعث مختلف تضادات کا بھی شکار ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

سونم کپور ٹام کروز کے ہمراہ فن کا مظاہرہ کرینگی

معروف اداکار فیروز خان کے سابقہ اہلیہ سیّدہ علیزہ سلطان سے متعلق ایک تنازعے کے باعث ان کا حالیہ ڈرامہ حبس متاثر ہوا۔ عدالتی ریکارڈ سے الزامات کی حمایت ہوئی اور متعدد افراد نے فیروز خان کے متعلق مذمتی بیانات بھی دئیے۔

تنازعے کے باعث اداکارہ اقراء عزیز نے سانول یار پیا پراجیکٹ چھوڑ دیا جس پر فیروز خان اور عمران اشرف ایک ساتھ اداکاری کرنے والے تھے۔ فیروز خان کے مداحوں کو پراجیکٹ کی منسوخی سے مایوسی کاسامنا کرنا پڑا۔

تاہم اپنے آنے والے ڈرامے اکھاڑہ میں فیروز خان سونیا حسین کے ساتھ اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔ گرین انٹرٹینمنٹ کی جانب سے نشر کیے جانے والے فیروز خان کے ڈرامے سے مداحوں نے نئی امیدیں وابستہ کر لیں۔

Related Posts