کشمیر میں بھارت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی اور یکطرفہ اقدامات کر رہاہے۔صدرِ مملکت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کشمیر میں بھارت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی اور یکطرفہ اقدامات کر رہاہے۔صدرِ مملکت
کشمیر میں بھارت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی اور یکطرفہ اقدامات کر رہاہے۔صدرِ مملکت

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر پر غاصب بھارت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے یکطرفہ و غیر قانونی اقدامات کر رہا ہے، کشمیری ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یورپی یونین کی ملٹری کمیٹی کے چیئرمین جنرل کلاڈیو گریزینو سے گفتگو کرتے ہوئے صدرِ مملکت نے کہا کہ بھارت کے اقدامات کے خلاف عالمی برادری کو آگے آنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس 86 انتخاب: غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کو برتری حاصل

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا جبکہ مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنے کے بعد بنیادی سہولیات کی معطلی نے کشمیریوں کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے۔

صدرِ مملکت نے کہا کہ عالمی برادری کو اقتصادی مفادات پر اخلاقی اقدار قربان نہیں کرنی چاہئیں جبکہ پاکستان یورپی یونین سے اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یورپی یونین ہماری روایتی اتحادی اور سرمایہ کاری اور تجارت کے شعبوں میں ایک بڑی شراکت دار کے طور پر اپنا کردار ادا کر رہی ہے جبکہ صدر نے ملٹری کمیٹی چیئرمین سے ملاقات کو خوش آئند قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کے ملٹری کمیٹی چیئرمین کے دورۂ پاکستان سے یورپی یونین اور مملکتِ خداداد کے درمیان مفاہمت اور دفاعی تعاون کو فروغ حاصل ہوگا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے نیب ترمیمی آرڈیننس سمیت 8 نئے آرڈیننسز کی منظوری دے دی  جن میں حقوقِ خواتین اور بے نامی ٹرانزیکشن آرڈیننس بھی شامل ہیں۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 7 روز قبل  وراثتی سرٹیفیکیٹ آرڈیننس اور لیگل اینڈ جسٹس اتھارٹی آرڈیننس کے ساتھ ساتھ سپیرئیر کورٹس ڈریس آرڈیننس کی منظوری بھی دی۔

مزید پڑھیں: صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نیب ترمیم سمیت 8 نئے آرڈیننس منظور کر لیے

Related Posts