پیپلزپارٹی کے 18 اکتوبر کے جلسے کی تیاریاں، سیکورٹی ایس ایس یو کمانڈوز کے سپرد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے تحت سانحہ 18 اکتوبر 2007 کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے باغ جناح میں 18 اکتوبر 2020 کو ہونے والے جلسہ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں،اسٹیج کی تیاری، کرسیاں لگانے کا سلسلہ اور لائٹنگ کا کام جاری ہے۔

جلسے کی تیاریوں کے حوالے سے پیپلزپارٹی کراچی کے صدر و صوبائی وزیرسعید غنی کا کہنا ہے کہ جلسہ گاہ میں اسٹیج اور اس کے اطراف کی سیکورٹی ایس ایس یو کے سپرد کردی گئی اور کمانڈوز نے ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

بدھ کی صبح وزیر تعلیم و محنت سندھ و پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی، صوبائی جنرل سیکریٹری وقار مہدی، محمد جاوید ناگوری، نجمی عالم، سردار خان، آصف خان سمیت دیگر پارٹی کے عہدیداروں نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ایس پی جمشید زبیر شیخ اور دیگر پولیس کے اعلیٰ اہلکار بھی جلسہ گاہ میں موجود تھے۔ایس پی جمشید زبیر شیخ نے جلسہ کی سیکورٹی، ٹریفک پلان سمیت دیگر کے حوالے سے سعید غنی اور دیگر کو آگاہ کیا۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ جلسہ کی تیاریوں اور جلسہ والے روز بھی ٹریفک کی روانی کم سے کم متاثر ہو اورسیکورٹی کے نام پر راستوں کو کم سے کم بند کیا جائے۔

پیپلزپارٹی کے صوبائی سیکریٹری جنرل وقار مہدی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوشش کی جائے کہ اتوار کو جلسہ سے قبل کوئی سڑک ٹریفک کے لئے بند نہ ہو تاکہ عوام کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

مزید پڑھیں:18اکتوبر کو سلطنت یزیدیہ کے تابوت میں آخر ی کیل ٹھونک دینگے، پلوشہ خان

پی پی رہنماء جاوید ناگوری نے کہا کہ جلسہ گاہ میں تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں، میڈیا کے لیے علیحدہ راستے بنائے گئے ہیں، جلسہ گاہ میں شرکاء کے داخلے بالخصوص خواتین کے داخلے کے لیے ایسے راستے متعین کئے جائیں تاکہ انہیں کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔

Related Posts