پی ٹی آئی کا 70 فیصد نشستوں پر کامیابی کا دعویٰ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پی ٹی آئی رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کراچی کی 70 فیصد نشستوں پر کامیابی کا دعوی کردیا۔

ٹوئٹر پیغام میں عمران اسماعیل نے کہا کہ الیکشن کے دوران جان بوجھ کرغیر یقینی صورتحال پیدا کی گئی۔ جس کی وجہ سے ٹرن آؤٹ کم رہا۔

عمران اسماعیل نے الزام لگایا کہ ووٹوں کی گنتی میں واردات ڈالنے کا خدشہ ہے۔ دھمکی دی کہ انتخاب چوری کرنے کی کوشش کی گئی تو کراچی بند کرنے کی طاقت رکھتے ہیں۔

رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پولنگ کے دوران پولیس نے سندھ حکومت کی بی ٹیم کاکردارادا کیا، سندھ حکومت ہمارا مینڈیٹ تسلیم کرے۔ پی ٹی آئی کل میئر کا امیدوار نامزد کرے گی۔

واضح رہے کہ کراچی اور حیدر آباد میں بلدياتی اليکشن کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور مختلف حلقوں سے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

کراچی اور حیدرآباد ڈویژنز کے 16اضلاع میں 8 بجے صبح شروع ہونے والی پولنگ شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفہ جاری رہی۔

Related Posts