تصویری تجزیہ: ملتان سلطان اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا پریکٹس میچ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Practice match between Multan Sultan and Quetta Gladiators

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ابوظہبی: پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے بقیہ میچز کے آغاز سے قبل شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطان کی ٹیموں کے درمیان پریکٹس میچ کا انعقاد کیا گیا،دونوں ٹیموں کے درمیان کاٹنے دار مقابلے کے بعد کوئٹہ کی ٹیم نے میچ 26 رنز سے جیت لیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بلے باز شارٹ کھیلنے کے بعد رن بنانے کیلئے دوڑ رہے ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آندرے رسل زور دار ہٹ لگارہے ہیں۔

ملتان سلطان کے فاسٹ باؤلر محمد عمر وکٹ حاصل کرنے کے بعد خوشی کا اظہار کررہے ہیں، انہوں نے میچ میں 3وکٹیں حاصل کیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بلے باز فاف ڈوپلیسی شارٹ کھیلنے کے بعد گیند کو باؤنڈری کی طرف جاتا ہوا دیکھ رہے ہیں۔

ملتان سلطان کے عمران طاہر اور شاہنواز دھانی وکٹ لینے کے بعد خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد وکٹوں کے پیچھے مستعد دکھائی دے رہے ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پیسر محمد حسنین پریکٹس میچ کے دوران گیند بازی کررہے ہیں۔ 

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد اور جنوبی افریقی بلے باز فاف ڈوپلیسی میچ کے دوران بات چیت کررہے ہیں۔

ملتان سلطان کے عمران طاہر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاف ڈوپلیسی اور اعظم خان سے گفتگوکررہے ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم ملتان سلطان کیخلاف میچ جیتنے کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے۔

Related Posts