لیہ میں پولیس وین کو حادثہ پیش آگیا، 2 اہلکار شہید، متعدد افراد زخمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

SIX KILLED, 11 INJURED IN LOWER KURRAM ARMED CLASH

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

صوبہ پنجاب کے شہر لیہ میں پولیس وین کو حادثہ پیش آگیا جس کے نتیجے میں وین پر سوار 23 قیدیوں سمیت متعدد افراد زخمی جبکہ 2 پولیس اہلکار فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قیدیوں کو مظفر گڑھ سے لیہ منتقل کرتے ہوئے پولیس وین اعظم بائی پاس کے مقام پر حادثے کا شکار ہوئی۔ حادثے کے نتیجے میں 23 قیدی اور 5 پولیس اہلکار زخمی ہوئے جبکہ 2 پولیس اہلکار شہید ہوئے۔

فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی شناخت کانسٹیبل قیصر اور سبحان کے نام سے ہوئی۔ حادثے کا شکار ہونے والی پولیس وین میں سوار قیدیوں کی شناخت بھی کر لی گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق عام زخمی افراد اور پولیس اہلکاروں کو ڈی ایچ کیو اور تحصیل ہسپتال میں منتقل کیا گیا جبکہ 3 پولیس اہلکاروں کو نشتر ہسپتال ملتان بھیجا گیا ہے جن کی حالت تشویشناک ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل کراچی میں تیز رفتار ڈمپر اور پولیس موبائل کے تصادم کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے جبکہ وین تباہ ہو گئی۔

 یہ واقعہ کراچی کے ناردرن بائی پاس پرگزشتہ برس اکتوبر کے دوران پیش آیا، جہاں پولیس موبائل اور ڈمپر کے درمیان بس ٹرمینل کے قریب تصادم ہوا جس سے 3 اہلکار زخمی ہوئے جبکہ ڈمپر ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہوگیا۔

مزید پڑھیں: کراچی میں تیزرفتار ڈمپر اور پولیس موبائل کا تصادم، 3 اہلکار زخمی، وین تباہ

Related Posts