لینڈ کروزر چلانے والا بچہ والد کے ہمراہ پولیس کے سامنے پیش، ایک ہزار کا جرمانہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لینڈ کروزر چلانے والا بچہ والد کے ہمراہ پولیس کے سامنے پیش، ایک ہزار کا جرمانہ
لینڈ کروزر چلانے والا بچہ والد کے ہمراہ پولیس کے سامنے پیش، ایک ہزار کا جرمانہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ملتان: گزشتہ دنوں ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بچہ لینڈ کروزر چلا رہا ہے، آج وہ بچہ اپنے والد کے ساتھ خود پولیس کے سامنے پیش ہوگیا۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے سخی دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف ایک ہزار روپے کا جرمانہ کیا گیا، بیٹا لا علمی میں گاڑی گھر سے لے گیا والد نے پولیس کو بیان حلفی جمع کرا دیا۔

چار روز قبل پانچ سالہ بچے کی لگثری گاڑی چلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی تھی، ٹریفک پولیس ملتان نے بچے اور گاڑی کے ساتھ اس کے مالک کی بھی تلاش شروع کر دی لیکن چار روز بعد اچانک بچہ والد کے ہمراہ سٹی ٹریفک پولیس افسر کے سامنے پیش ہو گیا۔

پولیس متعدد شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے والے چھوٹے ڈرائیور اور والد کے خلاف کوئی کارروائی نہ کر سکی اور تین کروڑ کی گاڑی کے مالک کو لاپرواہی پر صرف ایک ہزار روپے کا جرمانہ کرکے گاڑی کو 15 ایم وی او کے تحت تھانے میں بند کر دیا۔

بچے فہد خان کے والد نے پولیس نے بیان حلفی جمع کرایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ واقع لا پرواہی کے باعث پیش آیا، آئندہ ایسا واقع نہیں ہو گا۔

Related Posts