سانحہ سیالکوٹ، ملزمان طلحہ اور فرحان نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سانحہ سیالکوٹ، ملزمان طلحہ اور فرحان نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا

سیالکوٹ:سانحہ سیالکوٹ کی دوران تحقیقات میں اب تک ایک 110 افراد کی شناخت ہوگئی ہے، جن میں 13 مرکزی ملزمان ہیں، جن میں ملزمان طلحہ اور فرحان نے پولیس کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پوسٹ مارٹم میں سری لنکن شہری پریانتھا کی لاش کا زیادہ تر حصہ جلا ہوا پایا گیا، آگ لگنے سے بچ جانے والے حصے کی ہڈیاں ٹوٹی پائی گئیں۔

پولیس کی جانب سے شہری کی افسوس ناک ہلاکت کی تحقیقات جاری ہیں، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے اور آپریشن رات بھر جاری رہا پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق رات 50 سے زائد مقامات پر چھاپے مارے گئے۔

واقعے کے مرکزی ملزم فرحان کو گرفتار کر لیا گیا۔مزید 110 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، 900 افراد کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات درج کیئے گئے ہیں۔

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ زیرِ حراست ملزمان سے تفتیش جاری ہے، تفتیش سے دیگر ملزمان کی نشاندہی میں مدد مل رہی ہے۔پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ ویڈیوز کی مدد سے ملزمان کی شناخت اور تلاش کا عمل جاری ہے۔

مزید پڑھیں: سیالکوٹ واقعہ،قتل ہونےوالےمنیجرکی اہلیہ کابیان سامنےآگیا

ذرائع کے مطابق تحقیقات میں اب تک ایک 110 افراد کی شناخت ہوگئی ہے، جن میں 13 مرکزی ملزمان ہیں، جن میں ملزمان طلحہ اور فرحان نے پولیس کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔

Related Posts