مودی نے جو گجرات میں کیا تھا وہی اب بھارت میں کر نے جارہاہے، خواجہ آصف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM Imran sees corrupt elements in PML-N only, not among own ranks: Khawaja Asif

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے رہنما خواجہ محمد آصف نے کہاہے کہ مودی نے جو گجرات میں کیا تھا وہی اب بھارت میں کر نے جارہاہے ،سٹیزن ایکٹ کے بعد پورا بھارت ایک آتش فشاں بن گیا ہے ۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئےخواجہ آصف نے کہاکہ بھارت نے جب کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی تو صرف یو این میں تقریر ہوئی،ہماری تجارت اور فضائی راستے کھلے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اس ایوان میں کہا گیا کہ ہر جمعہ کو یکجہتی کشمیر منایا جائے گا ،مودی نے جو گجرات میں کیا تھا وہی اب بھارت میں کرنے جا رہا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ سٹیزن ایکٹ کے بعد پورا بھارت ایک آتش فشاں بن گیا ہے ،یہ ایک بہت بڑے قتل عام کی خاموش نشانیاں ہیں ،ہم نے دو قراردادیں پاس کرنے کے سوا کیا کیا ہے،کشمیر کو شہہ رگ کہنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ بھارت کی جیلوں میں ہزاروں کشمیریوں کو قید کر دیا گیا ہے ،ان حالات میں ہم بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات نہیں رکھ سکتے ،کشمیر کے لئے چار جنگوں میں پاکستانی فوجیوں کا خون بہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہمارا کشمیر کے ساتھ رشتہ اس بات کا متقاضی ہے کہ ہماری آواز تو ان تک پہنچے ،قراردادوں تک خود کو محدود نہ کریں ،پاکستان پچاس سال پہلے دو لخت ہوا، لیکن تاریخ سے سبق نہیں سیکھا۔

انہوں نے کہاکہ مذہب کے نام پر تشدد، عدالتوں میں تشدد ہورہا ہے ،ہم اپنے معاشرے کو کہاں لے جارہے ہیں ،ہم نے جو پرائی جنگیں لڑیں، یہ ان کے اثرات ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ آج سولہ دسمبر پوری قوم کے لئے خود احتسابی کا دن ہے ،مصیبتیں آسمانوں سے نہیں آتیں، یہ ہمارے اعمال کا نتیجہ ہے،لاہور میں جو کچھ ہوا وہ ماضی کا بوجھ ہے جو ہم اپنے کندھوں پر اٹھائے ہوئے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ ریاست کے مفاد پر ذاتی مفاد حاوی ہوگیا ہے ،میں اس ایوان کو منت کرتا ہوں کہ خود احتسابی کریں ،ہم نے سولہ دسمبر 71 اور سولہ دسمبر اے پی ایس کی ابھی تک توبہ نہیں کی۔

مزید پڑھیں: اے پی ایس کے 5 سال مکمل، پاکستان کا دہشت گردی کے خلاف عزمِ مصمم کا اظہار

انہوں نے کہاکہ ہم نے آج کی قرارداد میں او آئی سی کا ذکر تک نہیں کیا،امہ فراڈ بن گیا ہوا ہے، صرف مال شال بنانے کے لئے رہ گیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کشمیریوں کا ہم پر قرض ہے، ہمارا پہلا نشان حیدر بھی کشمیر کی جنگ کے لئے تھا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ کشمیر میں قیامت ٹوٹی ہوئی ہے ،مودی کے ہوتے ہمارے تعلقات کبھی اچھے نہیں ہوسکتے۔ انہوںنے کہاکہ مودی کے ڈی این اے میں قتل عام ہے،بھارتی سپریم کورٹ اپنے فیصلوں میں پبلک تاثر کی بات کرتی ہے۔

Related Posts