مسلم لیگ ن کا پارلیمنٹ کے باہر مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PMLN protest
PMLN protest

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن)کے اراکین پارلیمنٹ نےپارلیمنٹ کے باہر مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ، مظاہرے میں اراکین پارلیمنٹ نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھےاور حکومت کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے۔

مہنگائی کے خلاف پارلیمنٹ کے باہر ہونے والے احتجاج میں مسلم لیگ ن کے ارکان پارلیمنٹ اور سینیٹرز ے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر مہنگائی کے خلاف نعرے درج تھے، مظاہرے کی قیادت لیگی رہنما رانا تنویر حسین نے کی ۔

ارکان پارلیمنٹ نے حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی، اس موقع پر رانا تنویر نے کہاکہ وزیراعظم فوری طور پر مستعفی ہوں،نئے انتخابات کرائے جائیں، وزیراعظم ہمیشہ کی طرح اپنے قریبی ساتھیوں کو بچارہے ہیں۔

رانا تنویر حسن نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی کی تحقیقات کروائی ہے جس کی رپورٹ وزیراعظم کو موصول ہوچکی ہیں لہٰذا اس رپورٹ کو پبلک کیا جائے اور پارلیمنٹ میں بحث کرائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: مریم اورنگزیب نے حکومتی سبسڈی پیکیج کو دن دیہاڑے ڈکیتی قرار دیدیا

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ن لیگی رہنما خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کا استحصال کررہی ہے ،، اگر ہمارے احتجاج کا نتیجہ نہ نکلا تو تحریک گلیوں تک پہنچ سکتی ہے، حکمران اب زیادہ وقت نہیں نکال سکیں گے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ حمزہ شہباز کی ضمانت مسترد ہوئی ہے ،ہمیں عدالتوں پر اعتماد ہے اور انصاف ملے گا، ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف علالت کے باعث باہر ہیں ،ان کا آپریشن ہو جائے تو وہ واپس آجائیں گے۔

Related Posts