عالمی برادری بھارت کے جنگی جرائم کا نوٹس لے، وزیراعظم عمران خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM urges International community to take notice of Indian war crimes in IOK

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد : وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے بین الاقوامی برادری سے مقبوضہ کشمیر میں  بھارتی جنگی جرائم کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مودی سرکار اپنی فاشسٹ ہندوتوا پالیسی آر ایس ایس پر مبنی نظریے کے ساتھ مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس کی وباء کے باوجود اپنے جنگی جرائم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ مودی حکومت کشمیریوں کی نسل کشی جاری رکھے ہوئے اور بھارتی حکومت اقوام متحدہ کے تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ مقبوضہ کشمیر میں آبادیاتی نظام کو تبدیل کرنے کی کوشش کرکے چوتھے جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی کررہی ہے ۔

وزیر اعظم نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت کی طرف سے چوتھے جنیوا کنونشن اور بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزیوں اورجنگی جرائم کا نوٹس لے۔

مزید پڑھیں: بھارت نے 3 لاکھ غیر مقامی ہندوؤں کو کشمیر کی شہریت دیدی

واضح رہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کئے جانے کے بعد کشمیر میں  مظالم کا سلسلہ زور پکڑگیا ہے جبکہ بھار ت نے غیر مقامی ہندوؤں کو کشمیر کی شہریت دینے کا سلسلہ بھی شروع کردیا ہے۔

Related Posts