وزیراعظم آج کوہالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا افتتاح کریں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM Imran to reach Quetta on a day long visit today

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج مظفر آباد میں کوہالہ ہائیڈروپاورپراجیکٹ کاافتتاح کریں گے اور تقریب سے خطاب کے ساتھ ساتھ احساس پروگرام کے تحت چیک بھی تقسیم کریں گے،وزیر اعظم آج ایک روزہ دورہ پر مظفر آباد جائیں گے، جہاں وہ صدرآزاد کشمیر سردار مسعود خان اور وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر سے بھی ملاقات کریں گے۔

با خبر ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کوہالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ منصوبہ کا افتتاح بھی کریں گے،اس موقع پر وزیر اعظم کو منصوبہ سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔ وزیر اعظم مظفر آباد میں تقریب سے خطاب کریں گے جبکہ انہیں آزاد کشمیر میں احساس پروگرام اور نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے سے متعلق بھی بریفنگ دی جائے گی اور عمران خان احساس پروگرام کے تحت لوگوں میں چیک تقسیم کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سی پیک کے تحت گیارہ سو چوبیس میگاواٹ کے پن بجلی منصوبے کوہالہ ہائیڈرو پراجیکٹ کے سہ فریقی معاہدے پر دستخط ہوئے تھے، وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی معاہدہ دستخطی تقریب میں وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر، چینی سفیر، وفاقی وزراء اور چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ بھی موجود تھے۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں درآمدی ایندھن والے بجلی گھر بنانے کا جرم کیا گیا،درآمدی ایندھن کے استعمال سے بجلی کی قیمتیں بڑھیں اور کرنٹ اکاونٹ خسارہ بھی بڑھتا گیا۔

پاکستان میں پانی سے بجلی بنانے کی صلاحیت ہے اور یہ منصوبہ ایک وے فارورڈ ہے۔ تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا سی پیک کے تحت کوہالہ ہائڈرو منصوبے میں پاکستان کے لئے بڑی سرمایہ کاری آنے بہت اہم پیش رفت ہے، ہمیں اس وقت نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنا ہے، اس منصوبے آزاد کشمیر سے نوجوانوں کے لیے نوکریاں ملیں گی۔

Related Posts