وزیرِ اعظم 10 نکاتی ایجنڈے پرٖ غور کیلئے وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت آج کریں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ اعظم عمران خان 10 نکاتی ایجنڈے پر وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت آج کریں گے
وزیرِ اعظم عمران خان 10 نکاتی ایجنڈے پر وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت آج کریں گے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان آج 10 نکاتی ایجنڈے پر غور کیلئے وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں قومی و سیاسی امور شامل ہیں۔

شہرِ اقتدار میں وزیرِ اعظم آفس میں منعقد ہونے والی وفاقی کابینہ میٹنگ میں ملک کی تازہ ترین صورتحال پر غور کیا جائے گا جس میں کچھ وزراء کابینہ ڈویژن کے کمیٹی روم سے ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ میٹنگ کے دوران سیاسی، اقتصادی اور سیکورٹی صورتحال پر غور کیا جائے گا جبکہ اس دوران کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے باعث پیش آنے والے معاملات بھی زیرِ غور آئیں گے۔

وفاقی کابینہ اجلاس کے دوران ایف اے ٹی ایف سے متعلقہ کمپنیز ایکٹ 2017ء  اور محدود شراکت داری قانون  میں مجوزہ ترامیم کی منظوری دی جائے گی۔

کابینہ سیکٹر ایف 12 اور جی 12 کی زمین فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کو دینے اور اینگرو فوڈ پراسیسنگ فیسلٹیز ملتان میں ایگزیکٹو کی تعیناتی کی توثیق کرے گی۔

اس کے علاوہ وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی میں اسٹیڈک کے 3 ڈائریکٹرز کی بورڈ آف ڈائریکٹرز میں تعیناتی کی بھی منظوری دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: کابینہ کا13 ہزار 700 ایکڑ کے جنگلات قومی پارک قراردینے کا فیصلہ

Related Posts