شہباز شریف کی اثاثہ جات کیس میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی سماعت آج ہوگی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہباز شریف کی اثاثہ جات کیس میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی سماعت آج ہوگی
شہباز شریف کی اثاثہ جات کیس میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی سماعت آج ہوگی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) میاں شہباز شریف کی اثاثہ جات کیس میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی سماعت آج ہوگی۔

لاہور ہائی کورٹ میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوگی جس میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے اثاثے بنائے۔ لاہور ہائی کورٹ کا 2 رکنی ججز بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔

ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ کی سربراہی جسٹس سردار احمد نعیم کریں گے جبکہ شہباز شریف کا کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آگیا تھا، اس کے باوجود انہوں نے عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کرائی۔ گزشتہ سماعت کے دوران لاہور ہائی کورٹ نے شہباز شریف کو آئی بی ایچ ایل سے ٹیسٹ کی ہدایت کی تھی۔

عدالت نے ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ لاہور (آئی بی ایچ ایل) کو بھی ہدایت کی کہ شہباز شریف کے کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جائے جبکہ مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم نواز نے بھی شہباز شریف کے کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے کی تصدیق کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ارشد ملک کی برطرفی نوازشریف کی بے گناہی کوثابت کرتی ہے،شہباز شریف

Related Posts