وزیر اعظم کی چودھری شجاعت سے ملاقات

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم شہبازشریف نے مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے لاہور میں ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر چوہدری سالک حسین، چوہدری شافع حسین،ملک احمد بھی ملاقات میں موجود تھے۔

اس سے قبل وزیراعظم شہبازشريف کی زیرصدارت پنجاب میں امن وامان کی صورتحال پر اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔

اجلاس ميں ڈپٹی اسپیکرپنجاب اسمبلی، چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب پولیس نے شرکت کی۔ وزیراعظم کو صوبہ میں امن وامان کی صورتحال پرتفصیلی بریفننگ دی گئی۔

شہباز شریف نے پوليس حکام کو ہدايت کی کہ وہ پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی کی راہ ميں کسی دباؤ کو رکاوٹ نہ بننے دیں اور ہر صورت عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر ممکن یقینی بنائیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جدید چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پولیس کوخاطرخواہ فنڈز فراہم کیے جائیں گے، ناقص کارکردگی اور سست روی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Related Posts