وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا جس میں ملک بھر میں کالعدم سیاسی و مذہبی جماعت ٹی ایل پی کے احتجاج سے پیدا ہونے والے حالات سے نمٹنے کیلئے حکمتِ عملی زیر غور آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر داخلہ شیخ رشید احمد شریک ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

ملک کو درپیش تمام چیلنجز کا مقابلہ کیا جائے گا، قومی سلامتی کمیٹی

پیمرا نے کالعدم تنظیم ٹی ایل پی کی میڈیا کوریج پر پابندی عائد کردی

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وزیر دفاع، مشیر خزانہ شوکت ترین اور مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف سمیت دیگر اعلیٰ حکام کو بھی شرکت کی دعوت دے دی گئی۔ دورانِ اجلاس ٹی ایل پی کے غیر قانونی اقدامات سے نمٹنے کیلئے اقدامات پر گفتگو ہوگی۔

ٹی ایل پی احتجاج کے علاوہ ملک بھر کی سیکورٹی صورتحال پر بھی تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی وزراء کو لائن آف کنٹرول کی صورتحال سے بھی آگاہ کریں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس 21 روز قبل منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک کو درپیش تمام چیلنجز کا کامیابی کیساتھ مقابلہ کیا جائے گا۔ملک دشمن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

اکتوبر کے آغاز میں ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے  اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید، خارجہ، داخلہ، دفاع اور خزانہ کے وفاقی وزراء اور مشیر قومی سلامتی امور نے شریک ہوئے۔

گزشتہ روز اپنے ٹوئٹر پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کالعدم جماعت کی غیر قانونی سرگرمیوں سے پیدا ہونیوالی صورتحال کے پیش نظر وزیر اعظم عمران خان نے 29اکتوبر کو جمعہ کے روز قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے۔

باوثوق ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج دن 12 بجے منعقد ہو گا جس میں مسلح افواج کے سربراہان، وفاقی وزراء اور مشیرِ قومی سلامتی کے علاوہ اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت شریک ہوگی۔

Related Posts