بحرین میں شہزادہ خلیفہ بن سلمان کا انتقال، وزیرِ اعظم عمران خان کا اظہارِ تعزیت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے بحرین میں اپنے ہم منصب اور شہزادہ خلیفہ بن سلمان الخلیفہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے تعزیبی بیان میں عمران خان نے کہا کہ بحرین کے وزیرِ اعظم عظیم بصیرت و وقار کے حامل اور پاکستانی عوام کے قریبی دوست تھے۔

تعزیتی پیغام میں عمران خان نے دُعا کی کہ اللہ تعالیٰ بحرین کے وزیرِ اعظم خلیفہ بن سلمان الخلیفہ کی روح  کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم بحرین کے شاہی خاندان اور عوام کے اِس غم میں برابر کے شریک اور بحرینی وزیرِ اعظم کی وفات پر غمزدہ ہیں۔

قبل ازیں گزشتہ روز بحرین کے وزیرِ اعظم شہزادہ خلیفہ بن سلمان الخلیفہ کا انتقال 84 برس کی عمر میں ہوا جبکہ انہوں نے وزارتِ عظمیٰ کا منصب 49 برس کی طویل ترین مدت کیلئے سنبھالا۔

عرب میڈیا نے شہزادہ خلیفہ بن سلمان الخلیفہ کے انتقال کی خبر دیتے ہوئے  بتایا کہ کسی بھی ملک کے وزیرِ اعظم رہنے کیلئے 49 برس ایک طویل ترین عرصہ ہے۔ شہزادہ خلیفہ بن سلمان الخلیفہ کو مدتوں یاد رکھا جائے گا۔ 

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم اتحاد منطقی انجام کی طرف بڑھ رہا ہے۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب

Related Posts