ملکی معیشت میں استحکام کی وجہ سے روپے کی قدر میں اضافہ ہوا۔وزیرِ اعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

غلط وقت پر بارشیں ہونے کی وجہ سے پاکستان نے 40لاکھ ٹن گندم درآمد کی۔وزیرِ اعظم
غلط وقت پر بارشیں ہونے کی وجہ سے پاکستان نے 40لاکھ ٹن گندم درآمد کی۔وزیرِ اعظم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملکی معیشت میں استحکام کی وجہ سے روپے کی قدر میں اضافہ ہوا ہے جبکہ تھوڑے سے لوگ مافیا کی صورت میں مہنگائی میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے عوام سے ٹیلیفون پر براہِ راست گفتگو شروع کردی جس کے دوران عوام نے ان سے مختلف سوالات کیے۔ وزیرِ اعظم عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں قانون کی بالادستی کی جنگ جاری ہے۔

گفتگو کے دوران وزیرِ اعظم نے کہا کہ ڈیزل مہنگا ہونے کی وجہ سے سفری سہولیات اور ٹرانسپورٹ مہنگی ہوگئی جبکہ ہمیں کھانے پینے کی اشیاء بھی باہر سے منگوانی پڑ رہی ہیں۔ زرعی ملک ہونے کے باوجود پاکستان 70فیصد دالیں درآمد کرتا ہے۔

مہنگائی کی وجوہات پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ ہم ملک کا 70 فیصد خوردنی تیل درآمد کرتے ہیں آبادی میں اضافے اور غلط وقت پربارشوں کے باعث ایک سال میں 40لاکھ ٹن گندم درآمد کی گئی۔ پاکستان پر سب سے بڑا عذاب قبضہ مافیا کی صورت میں مسلط ہے۔

کورونا کی تیسری لہر کو خطرناک قرار دیتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ عوام کو احتیاط کرنی چاہئے جبکہ کورونا سے بچاؤ کیلئے ماسک پہننا سب سے آسان ہے۔ ملک میں گیس کے ذخائر کم ضرور ہیں لیکن گیس دریافت کرنے کیلئے مزید کنویں کھودے جا رہے ہیں۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ درآمد کی گئی گیس مہنگی ہے تاہم گزشتہ معاہدوں کے مقابلے میں حکومت کم قیمت پر گیس لے رہی ہے جبکہ مہنگائی کی بہت سی قسمیں ہیں۔ ایک دکان پر ایک قیمت پر ملنے والی چیز دوسری دکان پر مختلف قیمت میں دستیاب ہوتی ہے۔ ایسی مہنگائی کو انتظامیہ کنٹرول کرسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسان فصلیں اگاتا ہے لیکن جب وہ عوام تک پہنچتی ہیں تو قیمت بہت بڑھ جاتی ہے۔ مڈل مین اس سے پیسہ کماتے ہیں جس کا حکومت توڑ لا رہی ہے۔ ہم منڈی سے سبزیاں اور پھل براہِ راست عوام تک پہنچانا چاہتے ہیں ۔کسان اور عوام دونوں کو فائدہ ہوگا۔

ڈالر کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا ذکر کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ مہنگائی کی تیسری وجہ یہ ہے کہ ڈالر جو پی ٹی آئی حکومت سے قبل 124 روپے کا تھا وہ 160 روپے تک جا پہنچا۔ معیشت مستحکم ہونے سے ہماری کرنسی کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ بھی ڈالر کی قیمت میں اضافے کو قرار دیتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ جب ڈالر 107 سے 150روپے پر پہنچا تو اس کا اثر بجلی کی قیمت پر پڑا کیونکہ پاکستان میں 50فیصد بجلی تیل سے پیدا ہوتی ہے جو درآمد کیا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قیمتیں جان بوجھ کر بڑھائی جاتی ہیں، تھوڑے سے لوگوں کا مافیا اربوں کماتا ہے، ایف آئی اے رپورٹ کہتی ہے کہ آٹے اور چینی کی قیمتیں جان بوجھ کر بڑھائی گئیں۔ گھبرانے کی ضرورت نہیں، حکومت سارا وقت اس پر کام کررہی ہے۔زراعت کیلئے ہم انقلابی پالیسی لائیں گے، مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے آئی ٹی سے مدد لیں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ڈاکٹرعظمیٰ زیدی نے بون میروٹرانسپلانٹ فزیشن کاعالمی اعزازحاصل کرلیا

Related Posts