دُعا ہے کہ عیدالفطر ہماری زندگیوں میں ڈھیروں خوشیاں لائے۔صدرِ مملکت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُعا ہے کہ عیدالفطر ہماری زندگیوں میں ڈھیروں خوشیاں لائے۔صدرِ مملکت
دُعا ہے کہ عیدالفطر ہماری زندگیوں میں ڈھیروں خوشیاں لائے۔صدرِ مملکت

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دُعا کی ہے کہ عید الفطر پاکستانی شہریوں کی زندگیوں میں ڈھیروں خوشیاں لے کر آئے۔

تفصیلات کے مطابق عید الفطر کے روز قوم کے نام اپنے پیغام میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ میں عید کے پر مسرت موقعے پر پوری پاکستانی قوم اور عالمِ اسلام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

قوم کے نام عید کے موقعے پر جاری کیے گئے خصوصی پیغام میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ دُعا ہے یہ عید ہماری زندگیوں میں ڈھیروں مسرتیں اور خوشیاں لے کر آئے۔ عوام کورونا کی روک تھام کیلئے ایس او پیز پر عمل کریں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیرِ اعظم عمران خان نے قوم کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کورونا کی روک تھام کیلئے ایس او پیز کا خیال رکھنے کی ہدایت کی۔

 وزیرِ اعظم عمران خان نے عید الفطر کے موقعے پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ ہر پاکستانی شہری کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، عوام عید کے موقعے پر کورونا ایس او پیز کی پابندی کریں۔

مزید پڑھیں: عوام عید الفطر کے موقعے پر کورونا ایس او پیز کا خیال رکھیں۔وزیرِ اعظم

Related Posts