دُنیا بھر میں کورونا سے 16کروڑ 10لاکھ افراد متاثر، 33 لاکھ 45ہزار ہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا سے 16کروڑ 10لاکھ افراد متاثر، 33 لاکھ 45ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا سے 16کروڑ 10لاکھ افراد متاثر، 33 لاکھ 45ہزار ہلاک

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جنیوا:  دُنیا بھر میں کورونا سے 16 کروڑ 10 لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 33 لاکھ 45 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 16کروڑ 10 لاکھ 80 ہزار 581افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 33 لاکھ 45 ہزار18  افراد جان کی بازی ہار گئے۔

کورونا سے متاثرہ 1 لاکھ 5 ہزار 218افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 88 لاکھ 72 ہزار 91ہے۔1 کروڑ 87 لاکھ 66 ہزار 873 مریضوں کو معمولی تکالیف کا سامنا ہے۔

مجموعی طور پر 13 کروڑ 88 لاکھ 63 ہزار 472افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔سب سے زیادہ 3 کروڑ 35 لاکھ 86ہزار 136 افراد امریکا میں جبکہ 2 کروڑ 37 لاکھ 2 ہزار 832افراد بھارت میں وائرس کا شکار ہوئے۔

 متاثرہ ممالک کی فہرست میں امریکا پہلے، بھارت دوسرے، برازیل تیسرے، فرانس چوتھے، ترکی پانچویں، روس چھٹے، برطانیہ ساتویں، اٹلی آٹھویں، اسپین نویں جبکہ جرمنی دسویں نمبر پر موجود ہے۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا کے 3 ہزار 265 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث 126 مزید شہری انتقال کر گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 8 لاکھ 70 ہزار 703 افراد کورونا سے متاثر جبکہ 19 ہزار 336جاں بحق ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  کورونا کے 3 ہزار 265 نئے کیسز رپورٹ، 126مزید شہری جاں بحق

Related Posts