وزیراعظم عمران خان کارواں ماہ سعودی عرب کےدورے کافیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم عمران خان کارواں ماہ سعودی عرب کےدورے کافیصلہ
وزیراعظم عمران خان رواں ماہ سعودی عرب جائیں گے،ان کےدورے کی حتمی تاریخ کااعلان آئندہ 2روزمیں کردیاجائےگا۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیراعظم عمران خان رواں ماہ سعودی عرب جائیں گے،ان کےدورے کی حتمی تاریخ کااعلان آئندہ 2روزمیں کردیاجائےگا۔

وزیراعظم عمران خان دورہ سعودی عرب میں ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے اور اپنی فیملی کے ہمراہ عمرہ بھی ادا کریں گے،  وزیراعظم عمران خان کا دورہ خطے کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر انتہائی اہم ہے۔

 وزیراعظم امریکاروانگی سےقبل سعودی عرب کادورہ کرسکتے ہیں جہاں عمران خان اورسعودی ولی عہدکےدرمیان ملاقات ہوگی جس میں  خطے کی مجموعی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ 

وزیراعظم عمران خان 23 ستمبر کو چار روزہ دورے پر نیویارک روانہ ہوں گےجہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ عمران خان کی  ملائیشین ہم منصب سمیت متعدد عالمی رہنماوں سے ملاقاتیں  بھی کریں گے۔ 

واضح رہے کہ رواں ماہ سعودی اوریواےای کے وزرائےخارجہ نےپاکستان کادورہ کیاتھااوروزیراعظم عمران خان سمیت پاکستانی حکام سےملاقاتیں کی تھی۔ ملاقات میں خطے کی صورتحال اورمقبوضہ کشمیرمیں جاری بھارتی مظالم پرتبادلہ خیال کیاگیاتھاجبکہ دونوں وزرائے خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیاتھا۔

مزیدپڑھیں: وزیراعظم عمران خان سے سعودی اوراماراتی وزرائے خارجہ کی ملاقات،اعلامیہ جاری

Related Posts