وزیراعظم عمران خان سے سعودی اوراماراتی وزرائے خارجہ کی ملاقات،اعلامیہ جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم عمران خان سے سعودی اوراماراتی وزرائے خارجہ کی ملاقات
وزیراعظم عمران خان سے سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل بن احمد الجبیر اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زید بن سلطان نےوزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی، ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی شریک تھے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان سے سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل بن احمد الجبیر اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زید بن سلطان نےوزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی، ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی شریک تھے۔

ملاقات میں خطے کی صورتحال اورمقبوضہ کشمیرمیں جاری بھارتی مظالم پرتبادلہ خیال کیاگیا، دونوں وزرائے خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی مخدوش صورت حال پر ہمیں گہری تشویش ہے، مقبوضہ کشمیر سے فوری کرفیو اٹھا کر معمولاتِ زندگی بحال کئے جائیں، بھارتی اقدامات براہ راست اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں،وزیراعظم کاکہناتھا کہ  موجودہ صورت حال میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات خاص اہمیت کے حامل ہیں۔ مہمان وزرائے خارجہ کا کہنا تھا کہ لیڈرشپ کی ہدایت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں، خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے میں پاکستان کا اہم کردار ہے۔ 

اس سے قبل وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے سعودی اوراماراتی وزرائے خارجہ سے ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کومقبوضہ کشمیرمیں بھارت کےغیرقانونی اقدامات اوران سےپیداشدہ حالات سےآگاہ کیاتھا،اس موقع پروزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کاکہناتھا کہ بھارت نےایک ماہ سےمقبوضہ کشمیرکےمسلمانوں کوکرفیوسےیرغمال بنارکھاہے، صورتحال اس قدرتشویشناک ہےکہ خوراک اورادویات تک میسرنہیں۔ ان کاکہناتھا کہ بھارتی اقدام کا مقصد کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنا ہے۔

دونوں ممالک کے وزراء خارجہ نے یقین دہانی کروائی کہ پاکستان کو مایوس نہیں کیا جائے گا، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے فوری بعد اوآئی سی کے رابطہ گروپ کا اجلاس ہوگا، شاہ محمودقریشی نے کہا کہ  اوآئی سی کےانسانی حقوق کمیشن کاغیرقانونی اقدامات پرمؤقف خوش آئندہے، کشمیری ظلم سےنجات کےلیےعالمی برادری اور مسلم امہ کی جانب دیکھ رہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آج کی نشست کے بعد  ابہام دور ہو گیا کہ سعودی عرب اور یو اے ای پاکستان کےساتھ نہیں،او آئی سی اجلاس کے لیے سعودی اور اماراتی تائید حاصل ہو گئی ہے، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات ہمیں مایوس نہیں کریں گے، نیویارک کی سائیڈ لائن پر او آئی سی رابطہ گروپ کے تحت ملاقاتیں کریں گے۔

Related Posts