وزیراعظم عمران خان کشمیریوں سےیکجہتی کےلیےمظفرآبادمیں جلسہ کریں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم عمران خان کشمیریوں سےیکجہتی کےلیےمظفرآبادمیں جلسہ کریں گے
مظلوم کشمیریوں سےاظہاریکجہتی کےلیےوزیراعظم عمران خان آج مظفرآبادمیں جلسےسےخطاب کریں گے،جلسےمیں نامورکھلاڑی اورشوبزکی دنیاسےتعلق رکھنےوالے افرادبھی شرکت کریں گے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مظلوم کشمیریوں سےاظہاریکجہتی کےلیےوزیراعظم عمران خان آج مظفرآبادمیں جلسےسےخطاب کریں گے،جلسےمیں نامورکھلاڑی اورشوبزکی دنیاسےتعلق رکھنےوالے افرادبھی شرکت کریں گے۔

آزادکشمیرکےدارالحکومت مظفرآبادمیں ہونےوالےجلسےکاآغازکشمیربنےگاپاکستان کےنعروں سےہوگا،جلسےکی تیاریاں اورانتظامات مکمل کرلیےگئےہیں اورجلسےکاباقاعدہ آغازنمازجمعہ کےبعدہوگا۔ جلسے میں آزادکشمیرکی  اعلیٰ حکومتی شخصیات اورپی ٹی آئی قیادت بھی شرکت کرےگی۔

وزیراعظم اپنےخطاب میں کشمیریوں پرہونےوالےمظالم کےخلاف آوازبلندکریں گے اور دنیا کے سامنےبھارت کامکروہ چہرہ بےنقاب کریں گے۔جلسے کی سیکیورٹی کے لیے2 ہزار پولیس اہلکار تعینات ہوں گے. پنڈال میں کشمیریوں سے یکجہتی کے اظہار کے لئے بینرز اور جھنڈے آویزاں کیے گئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ  ٹوئٹرپراپنےپیغام میں وزیراعظم عمران خان کاکہناتھا کہ غاصب بھارتی افواج کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے جاری محاصرے کے بارے میں دنیا کو پیغام بھجوانے اور اہل کشمیر کو یہ دکھانے کی ضروت ہے کہ پاکستان پوری ثابت قدمی سے ان کے ساتھ کھڑا ہے۔

جلسےمیں اسپورٹس اورشوبزکی معروف شخصیات نےبھی شرکت کرنےکااعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کا مظفر آباد جلسہ: ہمایوں سعید، مایا علی اور شاہد آفریدی بھی شرکت کریں گے

معروف اداکار ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ دنیا کو دکھانا ہوگا کہ ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں،اداکارہ مایاعلی نے بھی ٹویٹ کیا جس میں انھوں نے کہا کہ آئیں وزیراعظم کا ساتھ دیں اور کشمیریوں سے یک جہتی کامظاہرہ کریں، گلوکار اور موسیقار ساحرعلی بگا کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کے لیے آواز اٹھانے پر وزیراعظم کا ساتھ دیں گے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی پابندیاں ،کرفیو اور کریک ڈاون مسلسل 39 ویں روز بھی برقرار ہے جس کی وجہ سےمقبوضہ کشمیرمیں اشیائےضروریہ اورمریضوں کےلیےدواؤں کی قلت کابھی سامنا ہے۔

Related Posts