آزادی مارچ: وزیر اعظم عمران خان نے اسد قیصر کو افہام تفہیم کے لیے اہم ٹاسک دے دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آزادی مارچ: وزیر اعظم عمران خان نے اسد قیصر کو افہام تفہیم کے لیے اہم ٹاسک دے دیا
آزادی مارچ: وزیر اعظم عمران خان نے اسد قیصر کو افہام تفہیم کے لیے اہم ٹاسک دے دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو مولانا فضل الرحمان کے حکومت مخالف احتجاج کو روکنے اور معاملات افہام و تفہیم سے حل کرنے کے لیے اہم ٹاسک دے دیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے اسپیکر اسد قیصر کو آزادی مارچ کے لیے تجاویز تیار کرنے کی ذمہ داری سونپ دی ہے اور قابلِ عمل تجاویز تیار کرنے کی ہدایت کی ہے  تاکہ اپوزیشن سے مذاکرات کیے جاسکیں۔

یہ بھی پڑھیں: عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی

عمران خان نے اسد قیصر کو ہدایت کی ہے کہ اپوزیشن سے مذاکرات کے لیے ایسے نکات تیار کیے جائیں جو قابلِ قبول ہوں جبکہ اس عمل کے دوران اپوزیشن کے اہم رہنماؤں سے مشاورت بھی کی جاسکتی ہے۔

وزیر اعظم کی طرف سے اسپیکر قومی اسمبلی کو کامیاب مذاکرات کے لیےقانونی و آئینی ماہرین کی معاونت سے مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے متفقہ نکات کی تیاری کے حوالے سے ہدایت دی گئی ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت کی طرف سے آزادی مارچ پر افہام و تفہیم کے بیانات طفل تسلیاں ہیں۔ مطالبات نہ مانے گئے تو ملک میں افراتفری ہوگی۔

امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ 2 سے 3 ماہ کے اندر اندر الیکشن کروائے جائیں، بصورتِ دیگر ہم بند گلی میں آ چکے ہیں۔اگر ملک ایسے حالات نہیں جھیل سکتا تو حکومت کو گھر بھیجا جائے۔ 

مزید پڑھیں: آزادی مارچ: حکومتی افہام و تفہیم کے بیانات طفل تسلیاں ہیں۔مولانا فضل الرحمان

Related Posts