وزیراعظم نے 65 سال کے بیمار قیدیوں کی رہائی کے لیے پالیسی سازی کی ہدایت دے دی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم نے 65 سال کے بیمار قیدیوں کی رہائی کے لیے پالیسی سازی کی ہدایت دے دی
وزیراعظم نے 65 سال کے بیمار قیدیوں کی رہائی کے لیے پالیسی سازی کی ہدایت دے دی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے 65 سال سے زائد عمر کے بیمار قیدیوں کی رہائی کے لیے پالیسی سازی کی ہدایت دے دی ہے، وفاقی وزیر اسد عمر کے مطابق عمران خان بیمار قیدیوں کے لیے رہائی کے خواہش مند ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی  و ترقی اسد عمر نے گزشتہ روز اپنے پیغام میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے 65 سال سے زائد عمر کے غریب اور بیمار قیدیوں کی رہائی کی پالیسی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا کہ ایسے عمر رسیدہ و بیمار قیدی جو کسی گھناؤنے جرم کے مرتکب نہیں، ان کی رہائی کی پالیسی بنائی جائے گی جو نئے پاکستان کی طرف ایک اور قدم ہے۔

وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ نئے پاکستان میں حکومت کی اوّلین ترجیح ملک کا کمزور طبقہ ہوتا ہے، نہ کہ طاقتور اور دولت مند جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے 65 سال سے زائد عمر کے قیدیوں کی سہولت کے لیے یہ اقدام اٹھایا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل رکنِ سندھ اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما ارسلان تاج نے صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو خط لکھ دیا جس میں ملک بھر کے بیمار قیدیوں کی سزا معاف کرنے کی درخواست کی گئی۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے رکن اسمبلی ارسلان تاج گھمن نے گزشتہ روز صدرِ مملکت عارف علوی کو مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی علاج کے لیے بیرونِ ملک روانگی پر خط لکھا۔

مزید پڑھیں: صدرِ مملکت سے ملک بھر کے بیمار قیدیوں کی سزا معافی کی درخواست

Related Posts