سندھ حکومت ویکسین کے نام پر بھی سیاست کررہی ہے، اسد عمر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چین ہو روس یا امریکا،پاکستان سب سے بہتر تعلقات چاہتا ہے، اسد عمر
چین ہو روس یا امریکا،پاکستان سب سے بہتر تعلقات چاہتا ہے، اسد عمر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

شکارپور:وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے پاس ویکسین ہی نہیں ہے، وفاق دے رہا ہے، وزیر اعلیٰ سندھ کہتے تھے بھوک سے کوئی نہیں مرتا۔سندھ کے عوام زرداری اور پیپلزپارٹی سے پوچھتے ہیں کہ سندھ میں آٹا مہنگا کیوں مل رہا ہے؟

سندھ میں ہماری حکومت نہیں ہے، لیکن اپنی ذمہ داری پوری کریں گے،شکار پور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ بلاول کہتے تھے لاک ڈاؤن، لاک ڈاؤن، لاک ڈاؤن، لیکن وزیراعظم کو عوام کی بھوک کا احساس تھا۔

انہوں نے کہا کہ وفاق نے اپنی ذمے داریاں سمجھتے ہوئے اربوں روپے صوبوں میں تقسیم کیے، سندھ کے عوام زرداری اور پیپلز پارٹی سے پوچھتے ہیں کہ آٹا مہنگا کیوں مل رہا ہے؟ صوبے میں پی ٹی آئی کی حکومت نہیں ہے لیکن اپنی ذمہ داری پوری کریں گے۔

وفاقی وزیرنے کہا کہ سندھ میں ڈاکو راج کی وجہ سے لوگوں کو دبایا جا رہا ہے، یہ ڈاکو راج اب نہیں رہے گا۔اسد عمر نے کہا ہے کہ جسٹس (ر) شیخ عظمت سعید آج انہیں برے لگ رہے ہیں، پاناما کیس کے بینچ میں جسٹس (ر) عظمت سعید بھی شامل تھے، اس وقت تو مٹھائیاں بانٹ رہے تھے۔

اس وقت انہیں اعتراض نہیں تھا، اب اعتراض کر رہے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا وزیر اعلیٰ سندھ کہتے تھے بھوک سے کوئی نہیں مرتا، لیکن وزیر اعظم کو عوام کی بھوک کا احساس تھا، وفاق نے اپنی ذمے داریاں سمجھتے ہوئے اربوں روپے صوبوں میں تقسیم کیے۔

عمران خان بار بار کہتے ہیں سندھ کے عوام پر ظلم ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی پہلی ذمہ داری لوگوں کے جان ومال کا تحفظ ہے، سندھ کے عوام کا یہ حال ہوگیا ہے تو وفاق کو کردار ادا کرنا چاہیے یانہیں، ہم صوبے کے مسائل کے حل کی بات کرتے ہیں تو کہا جاتا ہے کہ اٹھارویں ترمیم کے خلاف کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بااختیار ہونا اور آزاد ہونا ایک چیز نہیں ہے۔ان کا عالمی وبا کورونا وائرس سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کی لیے وفاق نے اپنی تمام ذمیداریاں پوری کیں، وفاق نے کوروناوائرس کے دنوں میں اپنی ذمے داری پوری کی۔

وزیراعظم عمران خان کو غریب اور مزدور طبقے کا خیال تھا، جب مستحق لوگوں میں پیسا تقسیم کیا جا رہا تھا تو وزیراعلیٰ کہہ رہے تھے کہ یہ مجرمانہ فعل ہے۔اسد عمر نے کہا کہ سندھ حکومت کے پاس ویکسین ہی نہیں ہے، وفاق دے رہا ہے، ویکسین پر بھی سیاست کی جارہی ہے شرم کی بات ہے۔

سندھ حکومت کو شرم آنی چاہیے، سندھ حکومت کے ظلم و جبر کی بات کی جائے تو ان کو 18ویں ترمیم یاد آجاتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں کوئی گورنر راج نہیں لگنے والا، لیکن لوگوں کے جان و مال کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔

سندھ حکومت اور پولیس عوام کے جان و مال کا تحفظ صحیح انداز میں نہیں کر رہی، سندھ کے عوام اتنے ہی عزیز ہیں جتنے کہیں اور کے، یہ نہیں ہوسکتا کہ جبر ہو اور لوگوں کو تحفظ نہ ملے اور وفاقی حکومت خاموش رہے۔اسد عمر نے کہا ہے کہ سندھ میں عوام کی جان ومال محفوظ نہیں، عوام خود کو محفوظ نہیں سمجھتے۔

جلد وزیراعظم عمران خان کو یہاں لے کر آئیں گے تاکہ وزیراعظم یہاں کے لوگوں کے ساتھ بات کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام زرداری اور پیپلزپارٹی سے پوچھتے ہیں کہ سندھ میں آٹا مہنگا کیوں مل رہا ہے؟ سندھ میں ہماری حکومت نہیں ہے، لیکن ہم اپنی ذمہ داری پوری کریں گے۔

Related Posts