اشیائے ضروریہ کی اسمگلنگ روکنے کیلئے ہنگامی اقدامات کئے جائیں، وزیراعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اشیائے ضروریہ کی اسمگلنگ روکنے کیلئے ہنگامی اقدامات کئے جائیں، وزیراعظم
اشیائے ضروریہ کی اسمگلنگ روکنے کیلئے ہنگامی اقدامات کئے جائیں، وزیراعظم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی جانب سے متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ اشیائے ضروریہ کی اسمگلنگ روکنے کیلئے معمول سے ہٹ کر ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد میں بدھ کے روز ایک اجلاس کی صدارت کی، جس میں وزیر اعظم نے گندم، یوریا کھاد، چینی، آٹا اور پیٹرول کی سمگلنگ اورمنی لانڈرنگ روکنے کیلئے ہنگامی اقدامات کرنے کی ضرورت پر زوردیا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اسمگلنگ کی وجہ سے اشیاء کی مصنوعی قلت پیدا ہوتی ہے جس سے مہنگائی بڑھتی ہے۔اجلاس کو بتایاکہ کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے منی لانڈرنگ اورڈالرز ذخیرہ کرنے کے خلاف بڑے پیمانے پر تحقیقات کی۔

اجلاس کو بتایاگیا کہ پٹرول کی سمگلنگ کنٹرول کرنے اورذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی میں بڑی حد تک کامیابی حاصل ہوئی ہے۔سرحدی راہداریوں پرنفری بڑھا دی گئی ہے تاکہ اشیاء کی نقل وحمل پرنظر رکھی جاسکے اورہرلوڈ کا اندراج ہوتا کہ اس کی جانچ پڑتال کی جاسکے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان کی ہدف سے زائد ٹیکس وصولی پر ایف بی آر کو مبارکباد

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اقدامات کا مقصد مہنگائی کے خلاف عوام کو ریلیف دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ قیمتوں میں تبدیلی کی وجہ سے کھانے پینے کی اشیاء کی اسمگلنگ سے ملکی معیشت کوزبردست دھچکا لگا ہے۔

Related Posts