وفاقی دارالحکومت میں پاک فضائیہ کا طیارہ گرنے سے ونگ کمانڈر شہید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی دارالحکومت میں پاک فضائیہ کا طیارہ گرنے سے ونگ کمانڈر شہید
وفاقی دارالحکومت میں پاک فضائیہ کا طیارہ گرنے سے ونگ کمانڈر شہید

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 23 مارچ کے ائیرشو کی ریہرسل کے دوران طیارہ گر گیا جس کے نتیجے میں ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید ہو گئے ہیں۔

اسلام آباد کے علاقے شکرپڑیاں  میں طیارہ گرنے کے بعد اس کی فوٹیج بھی سامنے آ گئی جس میں طیارہ گرنے کے بعد درختوں کے عقب سے دھویں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے۔

شکر پڑیاں کے نزدیک اسپورٹس کمپلیکس  کے قریب یہ طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ عینی شاہدین کے مطابق طیارہ گرنے کے بعد ایک زوردار آواز آئی اور  دھویں کے بادل اٹھتے دکھائی دئیے۔

اس حوالے سے ترجمان پاک فضائیہ نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کا ایف 16 طیارہ معمول کی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوا ہے۔ ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید ہوئے جبکہ حادثے کی تحقیقات کیلئے ٹیم تشکیل دی جاچکی ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  صوبہ پنجاب کے علاقے شورکوٹ کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تاہم حادثے میں جہاز کا پائلٹ محفوظ رہا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق گزشتہ ماہ  پاک فضائیہ کا طیارہ معراج  پرواز کے دوران شور کوٹ کے قریب گر کر تباہ ہواجبکہ پائلٹ جہاز سے بحفاظت اترنے میں کامیاب رہا اور حادثے میں قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

مزید پڑھیں:  پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ، پائلٹ محفوظ

Related Posts