شور کوٹ کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ، پائلٹ محفوظ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

army plane crash
army plane crash

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: صوبہ پنجاب کے علاقے شورکوٹ کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تاہم حادثے میں جہاز کا پائلٹ محفوظ رہا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کا طیارہ میراج معمول کی تربیتی پرواز کے دوران شور کوٹ کے قریب گر کر تباہ ہواجبکہ پائلٹ جہاز سے بحفاظت اترنے میں کامیاب رہا اور حادثے میں قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

ترجمان کے مطابق واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے ایئرہیڈکوارٹرز نے ایک اعلیٰ سطح کا بورڈ تشکیل دے دیا ہے، اس سے قبل 7 جنوری کوبھی میانوالی کے قریب پاک فضائیہ کا طیارہ گرکر تباہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار دونوں پائلٹ شہید ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فضائیہ کے سربراہ کی سری لنکا کو ہوا بازی کے شعبے میں تعاون کی پیشکش

Related Posts