پی آئی اے کا کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ دکھانے پر کرائے میں رعایت دینے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یکم جولائی سے فضائی مسافروں کے لیے نظر ثانی شدہ پالیسی نافذ ہوگی
یکم جولائی سے فضائی مسافروں کے لیے نظر ثانی شدہ پالیسی نافذ ہوگی

لاہور: پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز نے پچاس برس یا اس سے زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ دکھانے پر کرائے میں رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔

رعایتی ٹکٹوں کا اعلان کورونا ویکسی نیشن کے فروغ کیلئے کیا گیا ہے۔پی آئی اے کے مطابق کرائے کی مد میں 10 فیصد رعایت اندرون ملک پروازوں پر دی جائے گی اور یہ سہولت صرف کورونا ویکسین کا سرٹیفکیٹ دکھانے والوں کو حاصل ہوگی۔

واضح رہے کہ اب تک پاکستان کے ایک کروڑ شہریوں نے کورونا ویکسین لگوا لی ہے جس سے بڑا قومی سنگِ میل عبور ہوگیا، مہلک وائرس کی روک تھام میں مدد ملے گی۔

مزید پڑھیں:کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کی موبائل سم بلاک کر دیے جانے کا امکان

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ رواں سال کے آخر تک 7 کروڑ ویکسین لگانے کا ہدف مکمل کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ ہر روز 3 لاکھ افراد کورونا ویکسین لگواتے ہیں۔ قوم سے اپیل ہے کہ کورونا ویکسینیشن کیلئے ہر صورت رجسٹریشن کرائیں تاکہ کورونا کی روک تھام ممکن بنائی جاسکے۔

وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ پاکستان کے 3 ہزار شہریوں کو کورونا کے باعث سانس لینے میں تکلیف کا سامنا ہے جو وینٹی لیٹر پر منتقل کردئیے گئے۔ ہمیں عوام کا تعاون چاہئے تاکہ کورونا سے مل کر لڑ سکیں۔

Related Posts