کراچی:پٹرول پمپ مالکان کی جانب سے 25نومبر سے کام بند کرنے کا اعلان کردیاگیا۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے اپنا کمیشن مارجن بڑھانے کے لئے حکومت کو 5نومبر کا الٹی میٹم دیا تھا۔
الٹی میٹم کے بعد وفاقی حکومت نے پٹرول و ڈیزل کے ڈیلرز کی ایسوسی ایشن سے رابطہ کرکے یقین دہانی کرائی تھی کہ کمیشن بڑھایا جائے گا تاہم اس کے باوجود نہیں بڑھایا۔
جس کے بعد چیئرمین پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبدل سمیع خان نے ملک بھر کے ڈیلرز کے لئے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پٹرولیم مارجن کے سلسلہ میں ہمارے متعدد اجلاس ہوئے، سیکرٹری پٹرولیم اور وزیر پٹرولیم نے ہمیں ہمیں بڑی امیدیں دلائی تھیں۔
ایسوسی ایشن کے مطابق حکومت نے حسب معمول پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے ساتھ لیت و لعل سے کام لیا ہے۔
مزید پڑھیں: پٹرولیم ڈیلرز نے احتجاجاً پٹرول پمپ بند کرنے کا عندیہ دے دیا