پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو اہم میچ میں 30 رنز سے ہرادیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Peshawar Zalmi beat Quetta Gladiators by 30 runs

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ کے اٹھارویں میچ میں پشاور زلمی کی ٹیم نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کو 30 رنز سے ہراکر قیمتی پوائنٹس حاصل کرلئے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونیوالے پاکستان سپر لیگ کے اٹھارویںمیچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بارش کے باعث 15 اوورز تک محدود میچ ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ کیا۔

پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 15 اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر170 رنز بنائے، شعیب ملک54، حیدرعلی 39اورکامران اکمل23رنز بناکر نمایاں رہے۔

مزید پڑھیں:تیار ہیں کی جگہ گلوکار علی ظفر نے پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کا میلہ لوٹ لیا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے محمد حسین نے چار، بین کٹنگ اور سہیل خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

171 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مقررہ 15 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر140 رنز بناسکی۔ جیسن روئے 45، شین واٹسن 19 اور محمد نواز 18 رنز بناکر نمایاںرہے۔

پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے تین، راحت علی نے دو جبکہ حسن علی نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

Related Posts