پاکستان کی جاہل عوام ریپ کی وجوہات نہیں جانتی، آمنہ الیاس

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

people of Pakistan do not know the reasons for rape: Amna Ilyas

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: اداکارہ آمنہ الیاس نے کہا ہے کہ ضروری نہیں کہ ٹی وی یا موبائل پر کچھ دیکھنے کے بعد مرد کسی کا ریپ کرے، پاکستان کی جاہل عوام کو اصل وجوہات کا علم نہیں ہے۔

اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس کا کہنا ہے کہ اداکاراؤں کے نیم عریاں لباس اور خواتین کے بولڈ انداز سے ‘ریپ کے واقعات بڑھنے کا کوئی تعلق نہیں ہے، ضروری نہیں کہ ‘ریپ کرنے والے مرد ٹی وی یا موبائل فون پر کوئی چیز دیکھنے کے بعد ‘ریپ کرتے ہوں۔

امریکی نشریاتی ادرے وائس آف امریکا کو دیے گئے انٹرویو میں آمنہ الیاس نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں اداکارائیں ملک میں فحاشی پھیلاتی ہیں جس کی وجہ سے لوگ جنسی زیادتیوں پر مجبور ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جینز، ٹی شرٹ، اسکرٹ، ساڑھی اور دیگر بولڈ و نیم عریاں لباس ریپ کرنے والے افراد کو مشتعل نہیں کرتا بلکہ حقیقت میں پاکستانی عوام جاہل ہے، وہ یہ نہیں سمجھتے کہ ‘ریپ کرنے والا شخص ذہنی طور پر بیمار ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں:نوابشاہ میں بھائی کا14سالہ بہن سے 3 مرتبہ زنا، قتل کرکے لاش کو آ گ لگادی

اداکارہ نے کہا کہ یہ لازمی نہیں کہ ریپ کرنے والے مرد ٹی وی یا موبائل پر کوئی چیز دیکھ کر اس جرم کے لیے تیار ہوں بلکہ ‘ریپ تو اس وقت بھی ہوتے تھے جب ٹی وی نہیں تھا۔

Related Posts