افغانستان کیخلاف سیریز،پی سی بی نے کوچز کا اعلان کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغانستان کیخلاف سیریز،پی سی بی نے کوچز کا اعلان کردیا
افغانستان کیخلاف سیریز،پی سی بی نے کوچز کا اعلان کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

افغانستان کیخلاف سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کوچز کا اعلان کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ افغانستان کیخلاف تین میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں عبدالرحمان قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ہوں گے جبکہ عمرگل بولنگ اور محمد یوسف بیٹنگ کوچ ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ عبدالمجید فیلڈنگ کوچ، منصور رانا ٹیم منیجر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

مزید پڑھیں:قومی ٹیم کی قیادت شاداب خان کے سپرد، شاہد آفریدی نے فیصلے کو دانشمندانہ قرار دیدیا

واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز 24، 26 اور 27 مارچ کو شارجہ میں کھیلے جائیں گے۔

اس کے علاوہ ڈرائیکس سائمن ٹرینر، کلف ڈیکن فزیو اور طلحہ اعجاز اینالسٹ ہوں گے۔

Related Posts