قومی ٹیم کی قیادت شاداب خان کے سپرد، شاہد آفریدی نے فیصلے کو دانشمندانہ قرار دیدیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاداب خان کو کپتان بنانے کے فیصلےکو سراہا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے آل راؤنڈر شاداب خان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو افغانستان کے خلاف ہونے والی سیریز کے لیے کپتان منتخب ہونے پر مبارک ہو۔

شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے سینئر کھلاڑیوں کو آرام دے کر شاداب خان جیسے نوجوان کو قیادت دینے کے فیصلے کو دانشمندانہ قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اگر دوسری ٹیموں کو پاکستان میں سیکیورٹی کا کوئی خدشہ نہیں تو بھارت کیوں پریشان ہے؟ نجم سیٹھی

انہوں نے یہ بھی کہا کہ شاداب خان کو خود کو میدان میں ثابت کرتے ہوئے دیکھنے کیلئے بہت پُرجوش ہوں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے افغانستان کے خلاف ہونے والی سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا۔

شاداب خان (کپتان)، عبد اللّٰہ شفیق، اعظم خان، فہیم اشرف، احسان اللّٰہ، عماد وسیم، محمد حارث، افتخار احمد، محمد نواز، وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صائم ایوب، شان مسعود، طیب طاہر اور زمان خان اسکواڈ میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ابرار احمد، حسیب اللّٰہ اور اسامہ میر کو ریزرو کھلاڑیوں میں رکھا گیا ہے۔

Related Posts