پاکستان کرکٹ بورڈ نے مصباح الحق کو ٹیم کا ہیڈ کوچ اور وقار یونس کو باؤلنگ کوچ مقرر کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے مصباح الحق کو ٹیم کا ہیڈ کوچ اور وقار یونس کو باؤلنگ کوچ مقرر کردیا
پاکستان کرکٹ بورڈ نے مصباح الحق کو ٹیم کا ہیڈ کوچ اور وقار یونس کو باؤلنگ کوچ مقرر کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم مصباح الحق کو ٹیم کا ہیڈ کوچ اور مایہ ناز سابق  فاسٹ باؤلر وقار یونس کو باؤلنگ کوچ مقرر کردیا ہے۔دونوں کوچز کی تقرری تین سال کی مدت کے لیے عمل میں لائی گئی ہے۔

بورڈ کی پانچ ارکان پر مشتمل سلیکشن کمیٹی نے کوچز کی تقرری کا فیصلہ چند روز قبل کیے گئے انٹرویوز کے تحت کیا۔ سلیکشن کمیٹی میں وسیم خان، اسد علی خان، بازید خان اور انتخاب عالم شامل تھے۔

پی سی بی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کمیٹی نے تجویز کیا کہ مصباح الحق کو ہیڈ کوچ بنایا جائے جبکہ باؤلنگ کوچ کے عہدے کے لیے وقار یونس کو منتخب کیا گیا۔ دونوں کوچز کے ناموں کی حتمی منظوری چیئرمین کرکٹ بورڈ احسان مانی سے حاصل کی گئی۔ مصباح الحق کرکٹ بورڈ کے حالیہ قوانین کی روشنی میں تین سال کی مدت کے لیے سلیکشن کمیٹی کے سربراہ بھی بن چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی کاڈومیسٹک سیزن کے لیے 6کرکٹ ایسوسی ایشنز کی ٹیموں کااعلان

ہیڈ کوچ مصباح الحق اور باؤلنگ کوچ وقار یونس کی سربراہی میں قومی کرکٹ ٹیم سری لنکا کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلے گی جو 27 ستمبر سے شروع ہونے والی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آف اسپنر ثقلین مشتاق نے کہا کہ مصباح الحق کو ہیڈ کوچ کے طور پر کام کرنے کا کوئی تجربہ نہیں اس لیے ان کو  یہ عہدہ دینے کا  فیصلہ قبل از وقت ہے۔ 

ثقلین مشتاق نے  کہا کہ مصباح الحق کو کوئی اور عہدہ دیا جائے اور نوجوان کھلاڑی ان کے تجربے سے سیکھیں تاہم انہیں ہیڈ کوچ بنانا ایک بچکانہ فیصلہ محسوس ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: مصباح الحق کو ہیڈ کوچ بنانا قبل از وقت ہوگا،ا نہیں کوئی تجربہ نہیں۔ ثقلین مشتاق

Related Posts