فلسطین کو کورونا ویکسین کیلئے فنڈز کی کمی کا سامنا، ورلڈ بینک کی مدد کی اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Palestinian vaccine drive
The Times of Israel

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نیویارک: ورلڈ بینک نے کہا ہے کہ عالمی کورونا وباء پر قابو پانے کیلئے فلسطین کو فنڈز کی کمی کا سامنا ہے، اسرائیل کورونا ویکسین کی فراہمی کیلئے فلسطین کی مدد کرے۔

عالمی بینک نے پیر کو اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ فلسطینیوں کی کورونا ویکسین کے منصوبے میں 30 ملین ڈالر کی کمی کا سامنا ہے، بینک کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ میں ویکسین کی فراہمی کیلئے میں مدد کے لئے فلسطینیوں کو زائد خوراکیں عطیہ کرنے پر غور کرنا چاہئے۔

ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ فلسطینی اور اسرائیلی حکام کو محفوظ اور موثر کورونا ویکسین کی خریداری اور تقسیم میں ہم آہنگی پیدا کرنی چاہئے۔

مزید پڑھیں:سعودی عرب میں خواتین کو بھی مسلح افواج میں بھرتی کرنے کا فیصلہ

واضح رہے کہ فلسطینی اتھارٹی کورونا ویکسین تقسیم کرنے کے پروگرام کے ذریعے بیس فیصد فلسطینیوں کو ویکسین فراہم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جبکہ حکام 60 فیصد لوگوں کو ویکسین فراہم کرنے کیلئے اضافی خوراکوں کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔

فلسطینیوں نے رواں ماہ ویکسین شروع کردی تھی اور انہیں اسرائیل ، روس اور متحدہ عرب امارات کی طرف سے ویکسین کا عطیہ ملا تھا۔

60 فیصد آبادی کو کورونا ویکسین کی فراہم کرنے کیلئے مجموعی طور پر تقریباً55 ملین ڈالر کی ضرورت ہوگی جس میں 30 ملین ڈالر کا موجودہ خلا ہے۔

Related Posts