مجرم صہیونیوں نے فلسطینی صحافی کی آنکھ میں گولی ماردی، فلسطینی صحافیوں کا احتجاج

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

palestinian journalist
مجرم صہیونیوں نے فلسطینی صحافی کی آنکھ میں گولی ماردی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

رام اللہ: مجرم صہیونیوں نے فلسطینی صحافی کی آنکھ میں گولی ماردی جس کے بعد فلسطینی صحافی برادری اور عوام کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا، عمارنہ ایک فلسطینی صحافی اور فوٹو گرافر ہے۔

عمارنہ نامی صحافی کا مشن فلسطینی قوم پر اسرائیلی ریاست کے مظالم کو بے نقاب کرنا اور اپنے کیمرے کی مدد سے دنیا کو صہیونی جرائم سے آگاہ کرنا ہے۔

اس کا جرم صرف یہ تھا کہ اس نے قابض صہیونی ریاست کے جرائم کو بے نقاب کرنے کے لیے اپنے پیشہ وارانہ امور انجام دیتے ہوئے کیمرے کا استعمال کیا۔

غرب اردن میں ایک احتجاجی ریلی کے دوران جب قابض فوجیوں نے پرامن اور نہتے مظاہرین پر طاقت کا استعمال شروع کیا تو عمارنہ نے اپنی جان پرکھیل کر ظلم کے شکار فلسطینیوں کی کوریج شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ پرحملے کھلی جارحیت ،فلسطینی قوم کو اسرائیلی مظالم سے تحفظ دلایا جائے، عرب لیگ

اس دوران قابض فوجیوں نے اس کی آنکھ کو باقاعدہ نشانہ بنا کر آنسوگیس کا گولہ اس پرفائر کیا جس کے نتیجے میں وہ اپنی بائیں آنکھ سے محروم ہوگیا۔

Related Posts