پاکستان نےمقبوضہ کشمیرمیں بھارتی بربریت کےخلاف ڈوزئیرتیارکرلیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان نےمقبوضہ کشمیرمیں بھارتی بربریت کےخلاف ڈوزئیرتیارکرلیا
پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی درندگی اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کےخلاف ڈوزئیراقوام متحدہ میں پیش کرےگا۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی درندگی اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کےخلاف ڈوزئیراقوام متحدہ میں پیش کرےگا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اورریاستی دہشتگردی کوبےنقاب کرنےکےلیےپاکستان پوری طرح متحرک ہے اس سلسلےمیں پاکستان نے  مقبوضہ وادی میں بھارتی درندگی کے خلاف 115 صفحات پر مشتمل ڈوزئیر تیار کرلیا۔

ڈوزئیرمیں میں بھارتی غاصبانہ اقدامات کی تفصیل اور تصاویر بھی موجود ہیں،ڈوزئیر میں بھارتی بربریت کا شکار لوگوں کے نام اور دیگر معلومات بھی شامل ہیں۔

پاکستان آج ڈوزئیر جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل کے اجلاس میں پیش کرے گا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جنیوامیں 3روزہ دورےپرموجودہیں جہاں انہوں نےانسانی حقوق کونسل کےاجلاس سےخطاب بھی کیا، وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کاکہناتھا کہ  بھارتی فورسز کشمیری نوجوانوں پر بہیمانہ تشدد کر رہی ہے،  بھارت مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔ مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی کوشش کی جارہی ہے۔  بھارت نے مقبوضہ کشمیر کودنیاکی سب سےبڑی جیل میں تبدیل کردیا ہے۔

مزیدپڑھیں: بھارت مقبوضہ کشمیرمیں اکثریت کواقلیت میں بدلناچاہتا ہے،وزیرخارجہ

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 37ویں روز بھی مکمل لاک ڈاؤن ہے اور کرفیو کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہیں۔

اشیائے خورونوش اور ادویات ختم ہونے سے انسانی بحران جنم لینے لگا جبکہ وادی میں فاشسٹ مودی سرکار نے کشمیریوں کی مذہبی آزادی بھی سلب کرلی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے یوم عاشورکےجلوس نکالنےکی بھی اجازت دینےسےانکارکردیاہے ، سری نگر سمیت مقبوضہ وادی کے چھوٹے بڑے شہروں میں داخلی و خارجی راستوں کوسیل کردیاگیااورمزیدفوجی دستوں کوتعینات کردیاگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں یوم عاشورکےجلوس اورمجالس پربھی پابندی

Related Posts