پاکستان کی فائنل میں رسائی، شاہد آفریدی کا بیان بھی سامنے آگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

دبئی: قومی ٹیم نے شارجہ میں افغانستان کو تاریخی شکست دیکر ایشیا کپ کے فائنل میں اپنی جگہ بنالی ہے، ایسے میں بوم بوم آفریدی کا بیان بھی سامنے آگیا ہے۔

افغانستان کو میچ میں شکست ہونے کے بعد قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے بھی ٹوئٹ کی۔ جس میں اُنہوں نے نسیم شاہ کو شاباشی دی۔

سابق کپتان نے کہا کہ ’پاکستان کیلئے میچ اتنا کلوز ہونا نہیں چاہیے تھا لیکن اختتام اچھا تو سب اچھا، ہر کھلاڑی کی انفرادی کارکردگی ٹیم کے کام آئی، ویلڈن بوائز اور مبارک۔‘

مزید پڑھیں:ایشیا کپ سپر 4:پاکستان افغانستان کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گیا

آخر میں قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے نسیم شاہ کو بوم بوم کا خطاب بھی دیا۔

Related Posts