ایشیا کپ سپر 4:پاکستان افغانستان کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایشیا کپ سپر 4:پاکستان افغانستان کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گیا
ایشیا کپ سپر 4:پاکستان افغانستان کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

دبئی: دبئی میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے افغانستان کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

دبئی میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں پاک افغان ٹاکرا ہوا، جس میں پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ٹاس کر افغانستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے شارجہ میں کھیلے جارہے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

افغانستان نے مقررہ20اوورز میں 129رنز بنائے جسے قومی ٹیم نے آخری اوور میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد حاصل کیا۔

افغانستان کے 130 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی9 وکٹیں 118رنز پر گر گئی تھیں، بابر اعظم صفر، فخر زمان 5 اور محمد رضوان 20 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔اس کے علاوہ افتخار 30 اور شاداب خان 36 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کو6 گیندوں پر 11 رنز درکار تھے نسیم شاہ نے مسلسل 2 چھکے مار کر پاکستان کو کامیابی دلادی۔پاکستان کی فتح کے بعد سری لنکا بھی سپر فور مرحلے میں 4 پوائنٹس کے ساتھ فائنل میں پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایشیا کپ سپر فور کے میچ میں بھارت کو سری لنکا نے چھ وکٹ سے ہرا دیا تھا، جس کے بعد سپر 4 میں سری لنکا دو میچز میں چار پوائنٹس کے ساتھ پہلی، پاکستان ایک میچ میں دو پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر براجمان ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستانی بالرز کو بالنگ کرتا دیکھ کر میرے رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں، کوچ شان ٹیٹ

سپرفور مرحلے کے اپنے پہلے میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی جبکہ افغانستان کو پہلے میچ میں سری لنکا سے شکست ہوئی تھی۔

Related Posts