ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 1600 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 39 ہزار 36 روپے کی سطح پر آگیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ نرخوں کے مطابق ہفتہ 17 اکتوبر 2026 کو 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 1600 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 39 ہزار 36 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت 1372 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 76 ہزار 402 روپے رہ گئی جبکہ 22 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت میں 1258 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 45 ہزار 47 روپے ہوگئی۔
مقامی صرافہ بازار میں چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی جہاں فی تولہ چاندی 81 روپے سستی ہوکر 6175 روپے کی ہوگئی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 69 روپے کمی کے بعد 5294 روپے پر آگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔ جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 16 ڈالر کم ہوکر 4165 ڈالر فی اونس رہی جبکہ چاندی کی قیمت 0.81 ڈالر کم ہوکر 56.97 ڈالر رہی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








