پاکستان کے 1 لاکھ سے زائد شہری جرمن معیشت کیلئے کردار ادا کر رہے ہیں۔وزیرِخارجہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کے 1 لاکھ سے زائد شہری جرمن معیشت کیلئے کردار ادا کر رہے ہیں۔وزیرِخارجہ
پاکستان کے 1 لاکھ سے زائد شہری جرمن معیشت کیلئے کردار ادا کر رہے ہیں۔وزیرِخارجہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

برلن: وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کے 1 لاکھ سے زائد شہری جرمن معیشت کیلئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جرمنی میں پاکستان کے 1 لاکھ سے زائد شہری بستے ہیں جو جرمن معیشت اور معاشرے کیلئے مثبت کردار ادا کر رہے ہیں۔

پیغام میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مجھے ایک دلچسپ اتفاق کے ذریعے ایسے ہی کچھ پاکستانیوں سے ملاقات کا موقع ملا جبکہ اسی طرح آذربائیجان کے ایک نوجوان سے بھی ملاقات ہوئی۔

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آذربائیجان کے نوجوان نے وطنِ عزیز کی طرف سے آذربائیجان کی حمایت پر پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔ پاکستانی شہری جرمنی میں بھی وطن کا نام روشن کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی برلن میں جرمن پارلیمان کے صدر وولف گانگ شوئبلے سے ملاقات ہوئی جس کے دوران جرمنی میں تعینات پاکستانی سفیر ڈاکٹر محمد فیصل بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ تھے۔

گزشتہ روز کی گئی ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات،پالیمان کی سطح پر روابط کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے پرتپاک خیر مقدم پر صدر جرمن پارلیمان کا شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں: وزیر خارجہ کی جرمن پارلیمان کے صدر وولف گانگ شوئبلے سے ملاقات

Related Posts