ساوتھ ایشین کراٹے چیمپیئن شپ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیکر 3 گولڈ میڈل جیت لیے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ساوتھ ایشین کراٹے چیمپیئن شپ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیکر 3 گولڈ میڈل جیت لیے
ساوتھ ایشین کراٹے چیمپیئن شپ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیکر 3 گولڈ میڈل جیت لیے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کولمبو: سری لنکا کے شہر کولمبو میں جاری ساوتھ ایشین کراٹے چیمپیئن شپ میں پاکستان نے 3 گولڈ میڈلز جیت لیے۔

انفرادی کاٹا ایونٹ میں سینیئر اور انڈر 21 کیٹیگری میں پاکستان کے ارشاد علی نے شاندار پرفارمنس دیتے ہوئے سونے کاتمغہ اپنے نام کیا جبکہ آرزو نے ویمن انفرادی کاتا میں سلور میڈل حاصل کیا۔

ساوتھ ایشین کراٹے چیمپیئن شپ میں پاکستان نے تیسرا گولڈ میڈل بھارت کو ہرا کر اپنے نام کیا، گولڈ میڈلسٹ ارشاد علی نے سبز ہلالی پرچم بلند کرنے کو اپنے لیے ایک اعزاز قرار دیا ہے۔

ارشاد علی نے گولڈ میڈل ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئین شپ کے انڈر 21 کیٹیگری میں جیتا۔ فوٹو فائل

اس موقع پر اُن کا کہنا تھا کہ سخت محنت کا پھل ملا ہے، اس کامیابی کے لیے کوچ کے ساتھ کراٹے فیڈریشن کے محمد جہانگیر کا بھی بہت شکرگزار ہوں جن کی وجہ سے اس چیمپیئن شپ میں شرکت کا موقع ملا۔

اس چیمپیئن شپ میں پاکستان کا 17 رکنی دستہ جونیئیر، کیڈت اور سینیئر مقابلوں میں ملک کی نمائندگی کررہا ہے۔

Related Posts